ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

KGF سپر اسٹار یش نے اپنی نئی ایکشن فلم ’TOXIC‘ کا اعلان کردیا

 ممبئی: کے جی ایف سیریز سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے کناڈا سپر اسٹار یش کی نئی فلم کا اعلان ہوگیا۔ 

بلاک بسٹر کے جی ایف سیریز کے بعد اداکار ایک برس سے خاموش تھے اور ان کے نئے پروجیکٹ کے متعلق مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں۔

اب اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی نئی فلم ’TOXIC‘ کا ایک مختصر ٹیزر شیئر کیا اور ساتھ مولانا رومی کا ایک اقتباس لکھا کہ جسے تم تلاش کرتے ہو وہ تم کو ڈھونڈھتی ہے۔

فلم کو نامور ڈائریکٹر گیتو موہن داس بنارہے ہیں اور یش کے مدمقابل سائی پلاوی کردار ادا کریں گی جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ سے ہوجائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق فلم ایک ایکشن تھرلر ہوگی جس میں ایک ڈرگ مافیا کی کہانی مرکز بنایا گیا اور اسے 10 اپریل 2025 میں ریلیز کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں