ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کھیلنے کیلیے موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے کی خودکشی

 لاہور: رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں کھیلنے کے لیے موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے  خودکشی کر لی۔

ایس ایچ او  رائیونڈ سٹی تیمور عباس خان کے مطابق 12 سالہ محمد ایان ولد محمد  اسلم نے اپنی والدہ سے کھیلنے کے لئے  موبائل فون مانگا، ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور ڈانٹ ڈپٹ کے بعد پڑوسیوں کے گھر چلی گئی۔

پولیس کے مطابق خاتون جب واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی، ایان نے دلبرداشتہ ہوکر دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لے لیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں