ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلال عباس نے عمرہ ادا کرلیا، ویڈیو وائرل

مکہ مکرمہ: مشہور اداکار بلال عباس نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔

اداکار بلال عباس کی عمرے کی ادائیگی کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں بلال عباس کو دیگر عازمین کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلال عباس عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھنے کے لیے مشہور ہیں تاہم ان کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو ان کے فین نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔

بلال عباس کے فینز نے انہیں عمرے کی سعادت پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلال عباس کا ڈرامہ عشق مرشد ایک نجی چینل پر نشر ہورہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں