ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات

 پشاور: صدر مملکت نے جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس جبکہ تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل جج بنانے کی منظوری دے دی۔

وزارت قانون و انصاف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 193 کی ذیلی شق ون کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پشاور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس تعینات کردیا ہے۔

جسٹس اشتیاق ابراہیم قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے اور ان کے مستقبل چیف جسٹس کے نوٹفکیشن کا اطلاق حلف اٹھانے پر ہوگا۔

وفاقی وزارت قانون و انصاف سے جاری ایک اور نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت پشاور ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل جج تعینات کردیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے مذکورہ تینوں ججوں میں جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں