ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے، خوشحال خان

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار خوشحال خان نے کہا ہے کہ یکطرفہ محبت بہت خوبصورت ہے اور یہ زندگی میں سکون لاتی ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یکطرفہ محبت انسان کو مضبوط بنا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی محبت میں انسان کے پاس یہ طاقت ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے بارے میں اپنی رائے خود بنا سکتا ہے۔

خوشحال خان کا کہنا تھا کہ یکطرفہ محبت میں انسان کو ردعمل کی پریشانی نہیں ہوتی اور جو کچھ ہوتا ہے وہ اس کے دماغ میں ہی رہتا ہے۔

اداکار نے اپنی شادی اور پسند کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیسا ان کی قسمت میں ہوگا ویسا ہی ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں