ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار اشوتوش رانا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے

 ممبئی: نامور بھارتی اداکار اشوتوش رانا بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی ایک ویڈیو وائرل جس میں ایک نظم پڑھتے ہوئے لوگوں کو بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ایک سیاسی پارٹی کے کارکن کی جانب سے ان کی ڈیپ فیک ویڈیو بنائی گئی ہے۔

اشوتوش رانا نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے ان پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور وہ صرف اپنے اہل خانہ اور گرو کو جواب دینے کے پابند ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ویڈیو سے لوگوں کو لگا کہ وہ شاید سیاست میں واپس جارہے ہیں جبکہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے متعدد اداکار ڈی فیک ویڈیوز کا نشانہ بن چکے ہیں جس میں عالیہ بھٹ، رشمیکا مندانا اور دیگر شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں