ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راکھی ساونت کے وکیل اداکارہ کے سابق شوہر عادل درانی پر برس پڑے

 ممبئی: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے وکیل اداکارہ کے سابق شوہر عادل درانی پر برس پڑے۔

عادل درانی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں راکھی ساونت کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے اسے جیل جانے سے بچنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

راکھی ساونت کے وکیل نے اپنے بیان میں عادل درانی کو جھوٹا قرار دیا ہے اور بتایا کہ اداکارہ کی سرجری ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداکارہ قانونی کارروائی سے بچنے یا فرار ہونے کی کوشش نہیں کررہی ہیں اور ان کی صحت کے ساتھ سنجیدہ مسائل ہیں۔

وکیل کے مطابق راکھی ساونت اگلے تین دنوں میں عدالت میں پیش ہوں گی اور وہ بھاگ نہیں رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں