ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“مجھے تکلیف پہنچانے والے کی اگلی 3-4 فلمیں فلاپ ہونگی”

 ممبئی: بھارت کی معروف فلمساز فرح خان نے بتا دیا کہ وہ اُنہیں دُکھ دینے والے فلمساز یا اداکاروں سے کس طرح بدلہ لیتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان نے سینیئر اداکار انیل کپور کے ہمراہ معروف کامیڈین کپل شرما کے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں دونوں شخصیات نے اپنے فلمی کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

شو کے میزبان کپل شرما نے فرح خان اور انیل کپور سے پوچھا کہ وہ اُن کے ساتھ غلط کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں یا پھر بدلہ لیتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں انیل کپور نے کہا کہ جب لوگ مجھے تکلیف دیتے ہیں یا مجھ سے نفرت کرتے ہیں تو میں اُن سے بدلہ لینے کے بجائے اپنے کام پر زیادہ توجہ دیتا ہے اور جب فلموں میں میرے کردار کی تعریف کی جاتی ہے تو یہی میرا اپنے مخالفین سے بدلہ ہوتا ہے۔

دوسری جانب فرح خان نے کہا کہ میں قطعی طور پر کسی سے بدلہ نہیں لیتی لیکن میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری واٹ لگ جائے، میں اُس انسان کو غصے سے دیکھتی ہوں اور میں اپنے مخالفین کے لیے دل میں جو بھی کہتی ہوں وہ بات پوری ہوجاتی ہے کیونکہ میری زبان کالی ہے۔

فرح خان نے مزید کہا کہ اگر میرے مخالفین کا تعلق فلم انڈسٹری سے ہوتا ہے تو میں دل میں کہتی ہوں کہ تمہاری اگلی 3 سے 4 فلمیں فلاپ ہوجائیں گی۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جن کی ایک ساتھ 3 سے 4 فلمیں فلاپ ہوئی ہیں وہ سمجھ گئے ہوں گے کہ اُن کی فلمیں کیوں فلاپ ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں