ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

  کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر انکی مایوں کی رسم کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد فیروز خان کی دوسری شادی کی افواہیں کافی گرم تھیں تاہم اب انہوں نے اسکی باضابطہ تصدیق کردی ہے۔

فیروز خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میری زندگی میں خوش آمدید، خوبصورت‘‘، غیرمصدقہ خبروں کے مطابق فیروز خان کی نئی دلہن کا نام دعا ہے۔

A post shared by Feroze Khan (@ferozekhan)

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزہ سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں