ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بجٹ منظوری کیلیے پنجاب کابینہ کا اجلاس طلب

آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کا اجلاس 13 جون کو صبح دس بجے طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی بجٹ کی منظوری کے لیے کابینہ اجلاس 13 جون کی صبح وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں مالی سال 2024-25 کے صوبائی بجٹ کی منظوری اور مالی سال 2023-24 کے ضمنی بجٹ کی منظوری شامل ہے۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری سمیت اعلی حکام شریک ہوں گے۔

حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد صوبائی کابینہ کا یہ نواں بجٹ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 جون کو ہی حکومت کی جانب سے بجٹ پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں