ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد میں جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے روبرو خاور مانیکا پر تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں  گرفتار وکیل فتح اللہ برکی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

فتح اللہ برکی کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ آئی او صاحب! کتنا ریمانڈ درکار ہے؟ اس پر پولیس کی جانب سے وکیل فتح اللہ برکی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا گیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ 8 دن کا جسمانی ریمانڈ چاہیے، 20 ہزار روپے اور ایک چین ریکور کرنی ہے۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے فتح اللہ برکی کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی۔ بعد ازاں عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر میں سنادیا۔

عدالت نے آٹھ دن کے بجائے دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور کہا کہ ملزم فتح اللہ برکی کو 27 جون کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں