ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کا والد کے انداز میں پوز وائرل ہوگیا

جکارتہ: پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عاطف اسلم کی بیٹی حلیمہ کا اپنے والد کے مخصوص انداز میں پوز وائرل ہوگیا۔

گلوکار اپنی فیملی کے ساتھ انڈونیشیا میں موجود ہیں اور وہ اپنی پکنک کی تصاویر مداحوں سے شیئر کررہے ہیں۔

ان تصاویر میں ننھی حلیمہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنے والد کے مخصوص اسٹائل میں پوز دے رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر عاطف اسلم نے تصاویر کے ساتھ مداحوں سے کیپشن میں سوال کیا کہ کیا انہیں کسی کیپشن کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ویویک اوبرائے کا عاطف اسلم کے ساتھ والہانہ رقص، ویڈیو وائرل ہوگئی

یہ بھی پڑھیں : اننت امبانی کی پری ویڈنگ تقریب میں عاطف اسلم اور اہلیہ کی شرکت

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے سارہ بھروانہ سے 2012ء میں شادی کی تھی اور اب اس جوڑی کے 2 بیٹے اور 1 بیٹی ہے جبکہ حلیمہ کی پیدائش گزشتہ سال پہلے روزے کو ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں