ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی اداکارہ سجل علی انڈین سپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ فلم بنائیں گی؟

 ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ پاکستانی اداکارہ سجل علی انڈین سپر اسٹار پرابھاس کے ساتھ ایک رومینٹک فلم میں نظر آئیں گی۔ 

سجل علی بالی وڈ فلم ’مام اِن انڈیا‘ میں آئیکونک بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار کرچکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی پروجیکٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں گے۔

رومینٹک ڈرامہ فلم کو ہنو راگھوا پوڑی ڈائریکشن دیں گے اور یہ ایک جذبات سے بھرپور پروجیکٹ ہوگا جو سینما ناظرین کو نیا تجربہ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی

سجل علی پچھلے برس ایک برطانوی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ‘ میں نظر آئی تھیں جس میں نامور اداکار شامل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں