ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچ کالونی حادثہ: لوگوں کی بڑی تعداد ٹینکر سے بہنے والا تیل جمع کرتی رہی

  کراچی: بلوچ کالونی پل پر جیٹ فیول سے بھرا ٹینکر کار پر الٹنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد ٹینکر سے سڑک پر بہنے والے فیول کو جمع کرنے پہنچ گئی۔

بلوچ کالونی پل پر جیٹ فیول سے بھرا ٹینکر کار پر الٹنے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد ٹینکر سے سڑک پر بہنے والے فیول کو جمع کرنے پہنچ گئی جس میں موٹر سائیکلوں اور سوزوکی پک اپ میں پلاسٹک کے ڈرم بھی لدے ہوئے دکھائی دیے۔

اس موقع پر فیول جمع کرنے والے افراد سڑک پر بہنے والے پیٹرول کو کپڑے کی مدد سے اس میں جذب کر کے اسے نچوڑ کر ڈرموں میں بھرتے ہوئے دکھائی دیے۔

ایک نوجوان جو کہ پشت پر بیگ لٹکائے ہوئے تھا اس نے چھوٹی بوتل میں پیٹرول بھرنے کے لیے اپنی جان کی پروار کیے بغیر الٹنے والے ٹینکر سے نکلنے والے پیٹرول سے پلاسٹک کی بوتل بھرتا ہوا دکھائی دیا۔

پولیس نے لاٹھی چارج کرکے سڑک پر بہنے والے پیٹرول کو جمع کرکے لوگوں کو منتشر کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں