ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوڈیشل کمیشن کیلیے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے، عظمیٰ بخاری

 لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کے لیے عدالت جانا اپنے جرائم کا اعتراف کرنے کے مترادف ہے۔

اپنے بیان میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ فتنہ خود بھی 9 مئی کی بغاوت کا اعتراف کرچکا جبکہ سلمان اکرم راجہ نے اس کی تصدیق بھی کر دی، بھاگ فتنہ بھاگ جہاں تک بھاگے گا 9 مئی تمہارا پیچھا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن بنانے کا خط عدالتی ہتھوڑے کے نیچے چھپنے کی ناکام کوشش ہے، 9 مئی کی ناکام بغاوت کی درجنوں ویڈیوز، تصویریں اور آڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں۔

مزید پڑھیں؛ 9مئی واقعات کی تحقیقات کیلیے کے پی حکومت کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گیدڑ کو جب موت نظر آتی ہے تو وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے، جوڈیشل کمیشن ہمیشہ پوشیدہ اور وضاحت طلب معاملات پر بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی ناکام بغاوت ملک کے خلاف ایک سازش تھی، بغاوت کے تمام کردار، اس کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ کون ہیں حقیقت عیاں ہوچکی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ عدالتی کندھے استعمال کرکے کوئی چی گویرا اور نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں