ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیریوں کے حقوق ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئین میں تبدیلی کر کے کشمیریوں کے حقوق ختم کرنا بھارت کی خام خیالی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام شاہراہ دستور پر ریلی نکالی گئی جس میں طلبا طالبات، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ریلی دفتر خارجہ سے شروع ہوئی اور پارلیمنٹ ہاوس کے گیٹ تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کے شرکا کی جانب سے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ یوم استحصال کشمیر ریلی میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام بھی شریک ہوئے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یوم استحصال کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی خام خیالی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا حق خودارادیت ختم کردے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق فیصلہ دنیا کو قبول نہیں، شہبازشریف کی حکومت دنیا بھر میں کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے، ہم نے غزہ اور کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا میں بھرپور طریقے سیاٹھایا، آج سے 5 سال قبل جو کام بھارت نے کیا وہ غیر آئینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت والے جمہوریت کے چیمپئن بنتے ہیں تو عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دیں، بھارت کے ناپاک عزائم ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کا کشمیریوں سے بندھن علاقائی اور مذہبی ہے، او آئی سی نے اسلامو فوبیا پر اپنا ایک نمائندہ مقرر کردیا ہے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور ایک دن ضرور پاکستان میں شامل ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں