ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور سے اغواء ہونیوالا 14سالہ بچہ چند گھنٹوں میں فیصل آباد سے بازیاب

تاوان کے لیے لاہور سے اغواء ہونے والا 14سالہ بچہ چند گھنٹوں میں فیصل آباد سے بازیاب کروا لیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کے نوٹس پر انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ غلام مرتضی نے مغوی بچہ فیصل آباد سے بازیاب کروایا۔

ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو بچے خضر شہزاد کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا، بچے کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے فیصل آباد سے بازیاب کروایا گیا۔

بچے کے والدین نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو ان کے دفتر میں پھول پیش کیے اور شکریہ ادا کیا۔ بچے کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ خضر شہزاد کے والد نے تھانہ باغبانپورہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں