ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث ہماری جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئیں، وزیر اعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جشن آزادی آمد قریب ہے لیکن افسوس غزہ میں اسرائیلی مظالم کے باعث ہماری جشن آزادی کی خوشیاں ماند پڑگئی ہیں، پوری دنیا اسرائیلی جارحیت پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اسرائیلی جارحیت پر صرف لفاظی سے کام لیا جاتا ہے لیکن اس سے آگے کچھ نہیں کیا جاتا، دنیا کی تاریخ میں اس سے بدترین ظلم وزیادتی کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے اقلیتوں کے قومی دن پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم نیتن یاہو اپنی فوج کے ساتھ ملکر فلسطینیوں پر ظلم کررہے ہیں، کل فجر کے وقت نہتے مسلمانوں پر بمباری کی گئی، وہاں بچوں سمیت مسلمان شہید ہوئے، اور ان پر دن رات یہ آگ برس رہی ہے لیکن پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  یہاں سب کو مساوی آئینی حقوق ملیں گے، اقلیتیں ملکی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، آج کی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے، جو عالمی ادارے امن کے قیام کے لیے معرض وجود میں آئے تھے، وہ قرارداد پاس کرتے ہیں لیکن اس کی ردی برابر بھی وقعت نہیں۔،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں