ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران میں بس الٹنے سے 35 پاکستانی زائرین جاں بحق، 18 زخمی

لاڑکانہ سے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جانے والی زائرین کی بس ایرانی شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں 35 زائرین جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔ جن کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ رات 9 بج کر 54 منٹ پر پیش آیا، ایران سے عراق جانے والی  بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے ، حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زائرین کی بس یزد پہنچی، جہاں بس کے مبینہ طور پر بریک فیل ہو گئے اور بس دہشیر تفتان چیک پوائنٹ کے سامنے الٹ گئی جس کے بعد بس کو آگ لگ گئی۔

ذرائع کے مطابق بس میں سوار زیادہ تر زائرین کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بس حادثے میں زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں