ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران بس حادثہ، جاں بحق افراد کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں، نماز جنازہ ادا

ایران میں بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے زائرین کی نمازِ جنازہ جیکب آباد ایئرپورٹ پر ادا کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثے کے سبب جاں بحق ہونے والے 28 زائرین اور 23 زخمیوں کو پاکستان ایئر فورس کے خصوصی سی 130 طیارے سے پاکستان لایا گیا۔

وزیراعظم  شہباز شریف کی جانب سے ایران سے میتیں اور زخمیوں کو واپس لانے کے  لیے خصوصی ہدایات دی گئیں تھیں۔

میتوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے ان کے آبائی علاقوں میں روانہ کیا جائے گا جبکہ زخمیوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں