ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے وکلاء و سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کیلیے درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکلاء اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درخواست بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملاقاتوں سے متعلق 26 فروری کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے، سیاسی رہنماؤں اور وکلاء کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی،فیصلے کے مطابق 6 وکلاء اور 6 سیاسی رہنما ہفتے میں دو دن ملاقات کرسکتے ہیں مگر جیل حکام فیصلے پر مکمل عمل درآمد نہیں کررہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اس وقت کسی بھی مقدمے میں سزا نہیں کاٹ رہے، بانی پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں

استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوقِ کی خلاف ورزی پر عدالتی نوٹس لیا جائے، عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر کارروائی کی جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر مکمل عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی جائے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل فریق ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں