ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیے جامع منصوبہ تیار

وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اہم جامع منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کرنے کے لیے یکمشت ادائیگیوں کا منصوبہ تیار کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظر ثانی اور کچھ پاور پلانٹس کی مقامی قرضوں کے ذریعے ادائیگیاں بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری پاور پلانٹس کے منافع میں کمی بھی اس منصوبے کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے وفاق اور صوبے مل کر فنڈنگ کا انتظام کریں گے۔

منصوبے کے تحت، وفاق اور صوبے 50/50 فنڈز فراہم کریں گے، جس میں وفاقی حکومت 1400 ارب روپے اور صوبائی حکومتیں بھی اسی رقم کا انتظام کریں گی۔

پنجاب کو 699 ارب، سندھ کو 351 ارب، اور خیبر پختونخوا کو 231 ارب روپے فراہم کرنے ہوں گے۔ مزید برآں، پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں کی یکمشت ادائیگیاں بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گی، جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافی بوجھ ختم ہوگا۔

حکومت آئی ایم ایف سے منصوبے کے لیے گرین سگنل ملتے ہی عملی اقدامات کا آغاز کرے گی اور آئی پی پیز کے ساتھ بھی بات چیت جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں