ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اجے دیوگن نے ممبئی میں اپنا دفتر 7 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دے دیا

 ممبئی: بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے ممبئی کے اندھیری علاقے میں اپنے کمرشل دفتر کو 7 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دفتر سگنیچر ٹاور میں واقع ہے جو لوٹس ڈیولپرز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، معاہدہ پر 1.12 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔

دفتر کا کل رقبہ 3,455 مربع فٹ (321 مربع میٹر) ہے اور اس کے ساتھ تین کار پارکنگ اسپیس بھی شامل ہیں اور یہ معاہدہ 60 ماہ (5 سال) کے لیے ہے اور 30 لاکھ روپے کی سیکیورٹی ڈپازٹ کے ساتھ محفوظ کیا گیا ہے۔

اجے دیوگن اور ان کی اہلیہ کے پاس اس پروجیکٹ میں مزید پراپرٹیز بھی ہیں جبکہ دیگر بالی ووڈ اداکار جیسے کہ امیتابھ بچن، سارہ علی خان، اور کارتک آریان بھی سگنیچر ٹاور میں کمرشل اسپیس کے مالک ہیں۔

واضح رہے کہ اجے دیوگن کی آنے والی فلموں میں ’سنگھم اگین‘، ’ریڈ 2‘، اور ’دی دے پیار دے 2‘ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں