ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرجانی ٹاؤن میں پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے گہرے گڑھے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق

  کراچی: سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ ناصری کالونی کے قریب پانی کے جوہڑ میں نہاتے ہوئے گہرے گڑھے میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو نیم بے ہوشی کی حالت میں ایدھی کے رضا کاروں نے باہر نکال لیا۔

ایس ایچ او سرجانی شاہد خان نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر علی جبکہ بے ہوشی کی حالت میں بچ جانے والے کی شناخت رضا کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بارش کے جمع ہونے والے پانی میں کچھ بچے نہا رہے تھے کہ اس دوران دونوں افراد بھی نہانے کے لیے پانی میں کود گئے اور انھیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ جس مقام پر وہ کودے ہیں وہاں پر کئی فٹ گہرا گڑھا تھا جس میں وہ دونوں ڈوب گئے۔

اس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دوسرے کو بچالیا گیا شاید خان نے بتایا کہ متوفی منگھوپیر کا رہائشی تھا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں