ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توانائی کمپنیوں نے بجلی ٹیرف میں کمی کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد:توانائی کمپنیوں نے ملک میں بجلی ٹیرف میں کمی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرازعظم شہباز شریف کی درخواست پر مقامی توانائی کمپنیوں، لبرٹی پاور پروڈیوسرز اور دیگر نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبرٹی پاور پروڈیوسرز کے بعد گل احمد انرجی پاور پلانٹ کی جانب سے بھی ٹیرف میں کمی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ توانائی کے بحران کے لیے سب مل کر کام کریں۔ اولین ترجیح پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی لانا ہے۔

گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ کی جانب سے بھی ملک کی معاشی بہتری اور صارفین کے لیے سستی توانائی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ٹیرف میں کمی کا عندیہ دیا گیا۔  اس سلسلے میں کمپنی نے کہا ہے کہ توانائی کے مسائل کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کرنا  ہوں گے۔ہم بحیثیت پروڈیوسرملکی مفاد میں بہتری کے لیے ہیں، ملکی مفاد ہی اولین ترجیح ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں