ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2200 کروڑ کا آن لائن فراڈ : بھارتی اداکارہ شوہر سمیت گرفتار

 ممبئی: آسام پولیس نے آن لائن اسٹاک ٹریڈنگ کے نام پر 2200 کروڑ روپے کے فراڈ میں معروف فلم اسٹار اور کوریوگرافر سومی بورا اور ان کے فوٹوگرافر شوہر تارکک بورا کو گرفتار کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا مالیاتی فراڈ ہے جس میں ہزاروں افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فراڈ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے ساتھ رجسٹریشن کے بغیر کیا جا رہا تھا، جس کے تحت یہ تمام لین دین غیر قانونی ہیں۔

اداکارہ سومی بورا اور ان کے شوہر کی گرفتاری کے بعد مزید لوگوں کی گرفتاری کا امکان ہے۔

گرفتاری کے بعد ایک ویڈیو پیغام میں سومی بورا نے ان الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فراڈ میں ملوث نہیں ہیں اور ان کے خلاف ‘میڈیا ٹرائل’ کیا جا رہا ہے۔

ریاستی پولیس کے سربراہ گیانیندر پرتاپ سنگھ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کہا ہے کہ ’ان کا کھیل اب ختم ہوا۔‘

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں