ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طلاق کے بعد بچوں کےلیے خود کو قصور وار سمجھتا ہوں، فرحان اختر کا اعتراف

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے اپنی سابقہ اہلیہ ادھونا بھابانی سے طلاق کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات کو کولیٹرل ڈیمج قرار دیا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران فرحان اور ان کی اہلیہ شبانی ڈانڈیکر نے اپنے رشتے اور بچوں پر طلاق کے اثرات کے حوالے سے بات کی۔

فرحان اختر نے اعتراف کیا کہ طلاق کے بعد وہ خود کو اپنے بچوں کے لیے قصور وار سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے یہ عمل آسان نہیں ہوتا کیونکہ وہ ایک رشتہ جسے وہ کامل سمجھتے تھے ٹوٹتا دیکھتے ہیں۔ بچوں میں غصہ، اداسی اور ناراضی کے جذبات پیدا ہونا قدرتی ہے لیکن وقت کے ساتھ بات چیت کے ذریعے سمجھوتہ ممکن ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں