ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی کا پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر، خیر سگالی پیغام تک نہ چھوڑا

  اسلام آباد: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر 45منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں سفر کیا۔

بین الاقوامی روایتی آداب کے منافی مودی نے حسب سابق پاکستانی حکومت یا عوام کیلیے خیرسگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مودی امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کیلیے صبح سویرے دارالحکومت دہلی سے امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کیلیے روانہ ہوئے۔

مودی کا خصوصی طیارہ صبح 04:50  بجے لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ مودی 36000  فٹ کی بلندی سے حافظ آباد، چکوال، اسلام آباد اور مردان کے اوپر سے ہوتے ہوئے صبح 05:35 بجے چترال سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

ترجمان بھارتی وزیراعظم ہاؤس نے بتایا پاکستانی حکام سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی باضاطہ طور پر اجازت لی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں