ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت عمران خان سے ملاقات کروادے، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کرے، صنم جاوید

 پشاور: پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ خان صاحب سے ملاقات کروا دیں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں۔

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کل اسلام آباد میں احتجاج سے قبل راہداری اور حفاظتی ضمانت کروانے پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔

صنم جاوید نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے احتجاج سے قبل ضمانت کے لئے آئی ہوں، ہم نے سیدھی بات کی کہ خان صاحب سے ملاقات کروا دیں، ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کریں، ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی خیریت جاننا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

صنم جاوید کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے گھروں میں نہیں گھستے ہم فسادی نہیں، علی امین گنڈاپور چاہتے تو وہ بھی شیلنگ کر سکتے تھے اور لوگوں کو لڑوا سکتے تھے، لیکن انہوں نے ایسا نہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزارت داخلہ کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانے کی درخواست دی ہے، اگر وہ ملاقات نہیں کرواتے تو ہم پھر مجبوراً احتجاج کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں