ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چاہت فتح علی خان کا نیا گانا ’توبہ توبہ‘ ریلیز، مداحوں کے دلچسپ تبصرے

  لندن: معروف سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا ’توبہ توبہ‘ ریلیز کر دیا ہے، جسے سن کر سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصرے دھوم مچا رہے ہیں۔

چاہت فتح علی خان نے بھارتی پنجابی گانے ’توبہ توبہ‘ کا مزاحیہ ورژن جاری کیا ہے جو کرن اوجلا نے گایا اور وکی کوشل نے پرفارم کیا تھا۔

چاہت کا یہ نیا گانا سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہو گیا اور مداحوں نے مزاحیہ تبصروں کا طوفان برپا کر دیا۔

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ کرن اوجلا اور وکی کوشل “رو رہے ہوں گے” جب انہوں نے چاہت کا یہ نیا ورژن سنا ہوگا۔ جبکہ دوسرے مداحوں نے کہا کہ وکی کوشل کو اس ریمکس پر مزاحیہ انداز میں ڈانس کرنا چاہیے۔

چاہت فتح علی خان کا پہلا وائرل ہٹ ’بدو بدی‘ تھا جس نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے تھے، لیکن کاپی رائٹ مسائل کی وجہ سے یہ گانا دوبارہ یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا۔ تاہم، اس مشکل کے باوجود، چاہت کی شہرت میں کمی نہیں آئی اور وہ اپنے منفرد انداز سے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں