ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 آئینی ترمیم بطور قانون نافذ

Public Order Bill 2024

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظوری ہونے کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی 26ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے، اس کے ساتھ ہی 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن گئی۔

صدر آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم بطور قانون نافذ ہوگئی ہے۔

26 آئینی ترمیم کے مطابق نئے چیف جسٹس کا تقرر پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ہوگا، چیف جسٹس پاکستان آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 3 کے تحت 3 سینئرججزکے نام پارلیمانی کمیٹی کوبھجوائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی 3 ججز میں سے ایک جج کا تقرر کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی دونوں ایوانوں سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد اس کی توثیق کیلئے آئینی ترمیم کا مسودہ صدر مملکت کو بھیجا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں