ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوانِ صدر میں ان سے حلف لیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی، تقریبِ حلف برداری میں وزیرِ اعظم شہباز شریف ،مسلح افواج کے سربراہان، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم، گورنر پنجاب سلیم حیدر، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزرا نے شریک کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز نے بھی شرکت کی،تقریب میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس منیب اختر ،جسٹس عائشہ ملک نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس کیلئے نامزد کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں