ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ

راولپنڈی: امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد نے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانہ کے وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی سفارتخانے کے وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی، امریکی وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کروائی گئی، امریکی سفارت خانے کے وفد نے 1 گھنٹہ تک قیدیوں سے ملاقات کی۔

ذرائع نے مزید کہا ہے کہ وفد کو امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی، امریکی وفد ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں