ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے حکومتی ہدایت  پر آئی سی سی کو خط لکھا جس میں بھارت کی پاکستان نہ آنے کی وجوہات طلب کی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی چیمپئنز ٹرافی کرا سکتے ہیں، بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ دیگر ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں