ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پولیس نے حراست میں لیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو رہا کردیا

راولپنڈی پولیس نے عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل آنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر اڈیالہ جیل کے باہر سے حراست میں لیا گیا تھا، حراست میں لیے گئے رہنماؤں میں قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کیا تھا۔

رہائی کے بعد تحریک انصاف رہنماؤں کو گاڑیوں میں بٹھاکر روانہ کر دیا گیا، پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں