ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہوسکی



اسلام آباد:

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پیش کیا گیا لیکن بشریٰ بی بی عدالت حاضر نہیں ہوئیں۔ بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔

وکلاء صفائی نے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹرز نے ریکارڈ پیش کرنے کے لیے وقت مانگ لیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی بشریٰ بی بی عدالت پیش نہیں ہوئی تھیں اور عدم حاضری پر ضمانت خارج ہونے کا نوٹس جاری ہوا تھا۔

عدالت نے قرار دیا تھا کہ ملزمہ کی عدم حاضری پر ضمانت خارج اور ضمانتی مچلکے ضبط کر لیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں