ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہالی ووڈ اسٹار کی مداحوں سے معروف کافی برانڈ کے بائیکاٹ کی اپیل

مشہور ہالی ووڈ اسٹار اور موسیقار مائیکل مالارکی نے مداحوں سے اسٹار بکس کے بائیکاٹ کی اپیل کردی۔

ویمپائر ڈائریز اسٹار مائیکل مالارکی نے انٹرویو کے دوران اسٹاربکس کافی کا کپ دیکھ کر اسے پینے سے انکار کر دیا اور اسے اسٹیج کے سائیڈ پر رکھ دیا۔

 مائیکل نے کہا کہ ’مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ اسٹاربکس کی کافی ہے۔ میں اسٹاربکس کی کافی نہیں پیتا۔ میں اسٹاربکس کا بائیکاٹ کرتا ہوں اور آپ سب کو بھی کرنا چاہیے‘۔

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

اداکار کے انٹرویو کی یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور معروف کافی برانڈ کا بائیکاٹ کرنے پر مداح مائیکل مالارکی کو سراہتے ہوئے خود بھی اس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو فلسطینی نیوز نیٹ ورک کی جانب سے بھی شیئر کی گئی ہے جس میں مالارکی کے بائیکاٹ کی اپیل کو سراہا گیا ہے۔ ہالی ووڈ اسٹار کے لائیو انٹرویو میں اُٹھائے گئے اس اقدام کو کئی دیگر ہالی ووڈ ساتھی اداکاروں کی جانب سے بھی کی حمایت ملی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں