ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری غلطیوں سے بانی پی ٹی آئی کی سختیاں بڑھ رہی ہیں: شوکت یوسفزئی

پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کی سختیاں بڑھ رہی ہیں جس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

 اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان نے سنگجانی میں دھرنا دینے کی اجازت دی تو اس پر عمل کیوں نہیں ہوا؟

انہوں نے کہا کہ سیاست کے اندر حالات کو دیکھ کر حکمت عملی بنائی جاتی ہے، ہمیں اللہ نے بہت بڑا موقع دیا جو ہم نے ضائع کر دیا، ہماری غلطیوں کا نقصان، بانی پی ٹی آئی کو اٹھانا پڑتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھتے تو آج نتائج کچھ اور ہوتے ،بشریٰ بی بی کا شوہر بغیر جرم کے جیل میں ہے وہ کیوں نہ سڑک پر نکلتیں؟ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مرکزی لیڈر شپ کہاں تھی؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں