ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فہد مصطفیٰ نے بڑا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

مشہور اداکار، پروڈیوسر اور ٹی وی میزبان فہد مصطفیٰ کو حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ میں دو اہم ایوارڈز سے نوازا گیا ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

فہد مصطفیٰ کو ہاؤس آف کامنز کی جانب سے ’ڈائیورسٹی اینڈ کلچرل امپیکٹ ایوارڈ‘ اور ہاؤس آف لارڈز کی جانب سے ’گلوبل کلچرل یونٹی ایوارڈ‘ دیا گیا۔

اپنے انسٹاگرام پر ان پرجوش لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ نے لکھا کہ ’یہ ایوارڈ صرف ان کی نہیں بلکہ پاکستان کے ہر اس فنکار اور خواب دیکھنے والے کی کامیابی کی علامت ہے جو بڑے خواب دیکھنے کی ہمت رکھتا ہے اور انہیں پورا کرنے کے لیے ہر حد پار کرنے کو تیار ہوتا ہے۔‘

A post shared by Fahad Mustafa (@mustafafahad26)

 انہوں نے مزید کہا کہ ایک فخر سے بھرپور پاکستانی کی حیثیت سے یہ اعزاز حاصل کرنا ان کے لیے باعث عزت ہے۔ ہاؤس آف کامنز میں کھڑے ہو کر انہیں ہمیشہ پاکستان کے عوام کی بےپناہ طاقت، خوبصورتی اور صلاحیت کا احساس ہوتا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں