ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایسی فلم جس کو بنانے سے عامر خان بھی خوفزدہ ہیں؟ 

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی خوابوں کی پروجیکٹ فلم مہابھارت پر بات کرتے ہوئے اس کے متعلق خوف اور ذمہ داری کے احساس کا اظہار کیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے کہا، "یہ میرا خواب ہے، لیکن میں اس سے خوفزدہ بھی ہوں۔ مہابھارت ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے، کیونکہ یہ ہر ہندوستانی کے دل کے قریب ہے۔”

انہوں نے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کو لے کر انتہائی محتاط ہیں تاکہ ہر ہندوستانی کو فخر محسوس ہو اور دنیا کو ہندوستان کی ثقافت اور تاریخ دکھائی جا سکے۔ تاہم، عامر خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ یہ کب یا کیسے ہوگا، اس کے بارے میں وہ خود بھی غیر یقینی کا شکار ہیں۔

عامر خان اس وقت اپنی نئی فلم ستارے زمین پر کی شوٹنگ مکمل کر چکے ہیں، جو ان کی 2007 کی سپر ہٹ فلم تارے زمین پر کا سیکوئل کہی جا رہی ہے۔ فلم کو پہلے دسمبر 2024 میں ریلیز کیا جانا تھا، لیکن اب اسے گرمیوں 2025 تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، فلم کی پوسٹ پروڈکشن، جس میں ایڈیٹنگ، ویژول ایفیکٹس اور ساؤنڈ ڈیزائن شامل ہیں، جلد شروع ہوگی۔ عامر خان اس فلم کی حتمی شکل دینے کے لیے فوکس گروپ اسکریننگز منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں