ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جھانوی کپور اور سدھارتھ ملہوترا کی رومانوی فلم کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا

نئے سال 2025 کی آمد کے ساتھ ہی شائقین کو کئی دلچسپ فلموں کا بھی انتظار ہے، جن میں ایک خوبصورت رومانوی کہانی ’پرم سُندری‘ شامل ہے۔

اس رومانوی فلم میں پہلی مرتبہ سدھارتھ ملہوترا اور جھانوی کپور ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کا باضابطہ اعلان 24 دسمبر 2024 کو کیا گیا، اور یہ 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

سوشل میڈیا پر فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں جھانوی کپور کو ’سندری‘ کے کردار میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جاری کیے گئے پوسٹر میں وہ سرخ کرتا، زمردی بالیاں، بندیا اور گجرا پہنے ساحل کے قریب بیٹھی دکھائی دیں۔ ان کے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا  ہے کہ ’جھانوی کپور کو  ساؤتھ کی سندری کے طور پر پیش کر رہے ہیں، جو اپنی دلکشی اور خوبصورتی سے دلوں کو پگھلا دیں گی۔‘

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

دوسری جانب سدھارتھ ملہوترا کو ’پرم‘ کے کردار میں پیش کیا گیا ہے۔ انہیں پوسٹر میں سفید ٹی شرٹ، ڈینم جیکٹ پہنے دکھایا گیا جبکہ انہوں نے کالے رنگ کا چشمہ بھی لگا رکھا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا ’سدھارتھ ملہوترا بطور نارتھ کا مُنڈا پرم دل جیتنے آ رہے ہیں‘۔

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

واضح رہے کہ فلم ’پرم سندری‘ تشار جلوٹا کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے اور یہ ایک کراس کلچرل رومانوی کہانی ہے۔ دونوں اداکاروں کے مداح اس نئی جوڑی اور  فلم کہانی کے منتظر ہیں اور ایک بلاک بسٹر رومانوی کامیڈی فلم کی توقع کر رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں