ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛ سال نو پر آتش بازی پر پابندی عائد



لاہور:

صوبائی دارالحکومت میں آتش بازی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کسی قسم کی آتش بازی نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ فضا میں آلودگی کے پیش نظر آتش بازی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور اسموگ کے تدارک کیلیے کوشاں ہے، فضائی آلودگی شہریوں میں صحت مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف اور صحت مند ماحول کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔

سید موسیٰ رضا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ  بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر اسموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں