ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سلمان خان کے محبوب کتے ٹورو کی موت : مداح افسردہ

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے محبوب پالتو کتے ٹورو کی موت نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی رومانیہ نژاد گرل فرینڈ یولیا ونتور نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ 

پوسٹ میں یولیا نے لکھا: "ٹورو، تم ہمیشہ ہمارے ساتھ رہو گے۔”

یولیا کی پوسٹ میں سلمان خان کے کتے ٹورو کے ساتھ ان کی یادگار تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ اس خبر کے بعد سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

A post shared by Iulia V Vantur (@vanturiulia)

سلمان خان اپنے پالتو جانوروں سے گہری محبت کے لیے مشہور ہیں۔ ٹورو ان کے دل کے بہت قریب تھا، اور اس کی موت نے سلمان خان اور ان کے قریبی لوگوں کو افسردہ کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں