ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس؛ استغاثہ کے ایک اور گواہ کا بیان ریکارڈ



راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ محمد فہیم کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔

کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔

دوران سماعت، نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کے تھرڈ سیکرٹری محمد فہیم کے بیان پر بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح بھی مکمل کی گئی۔ بشریٰ بی بی کے وکیل نے فارن آفس کے آفیسر عمر صدیق پر بھی جرح مکمل کی۔

عدالت نے کیس کی سماعت پیر 3 فروری تک ملتوی کر دی۔

مشال یوسف زئی کے وکالت نامہ پر پراسیکیوشن کی جانب سے اعتراض عدالت میں جمع کروایا گیا۔ مشال یوسف زئی کا لائسنس معطل ہے اس کے باوجود وکالت نامہ عدالت داخل کروایا گیا۔

واضح رہے کہ مقدمے میں مجموعی طور پر 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی گئی جبکہ 5 کے بیانات پر جرح مکمل کی جا چکی ہے۔ تین گواہان کے بیانات پر صرف بشریٰ بی بی کے وکیل کی جرح مکمل کی گئی ہے جبکہ 3 گواہان کے بیانات پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل آئندہ سماعت پر جرح کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں