ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرفی جاوید بھی اُدت نرائن کی متنازع ویڈیو پر بول پڑیں

معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن حالیہ دنوں میں ایک متنازعہ ویڈیو واقعے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں۔ ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

سوشل میڈیا پر ہونے والی شدید تنقید کے بعد اُدِت نارائن نے اپنے عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک شریف النفس انسان ہیں اور کچھ مداح اپنی محبت کا اظہار اسی انداز میں کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ مصافحہ کرتے ہیں، کچھ ہاتھ چومتے ہیں، اور یہ عقیدت کا حصہ سمجھا جانا چاہیے۔

ادت نرائن کی اس وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ماڈل عرفی جاوید نے کہا کہ وہ 69 برس کے ہیں اس عمر میں ایسا ہوتا ہے۔

دوسری جانب گلوکار ابھیجیت نے بھی اُدِت نارائن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مداح خود ان کے قریب آتے ہیں اور وہ زبردستی کسی کو کھینچ کر نہیں لاتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اُدِت نارائن ایک رومانوی گلوکار ہیں اور انہیں اپنے کامیاب کیریئر کا لطف اٹھانے دینا چاہیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں