ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بالی ووڈ کے ایک اور مشہور جوڑے میں طلاق ہوگئی، مداح پریشان

بالی ووڈ انڈسٹری میں جہاں گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کی خبروں نے کھلبلی مچا رکھی ہے وہیں ایک اور مشہور جوڑے کی طلاق کی تصدیق نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔

ایکتا کپور کے ماضی کے مشہور ڈرامے کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی اور فلم باغبان میں امیتابھ بچن کے بڑے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے اداکار امان یتن ورما اور ان کی اہلیہ میں علیحدگی کی خبر سامنے آئی ہے۔

سن 2015 میں منگنی کے بعد 2016 میں اپنی گرل فرینڈ وندنا لالوانی کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے نے شادی کے 9 سال بعد طلاق کا فیصلہ کیا ہے اور امن ورما کی اہلیہ وندنا لالوانی نے شوہر سے طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

A post shared by Aman Yatan Verma (@amanyatanverma)

گلیمر کی دنیا میں علیحدگی اور طلاق کی بیک ٹو بیک خبروں نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔ 

اداکار کے ترجمان کے مطابق ’ان کے درمیان کچھ عرصے سے مسائل چل رہے ہیں۔ اپنے اختلافات کو دور کرنے کی کوششوں کے باوجود، حالات میں بہتری نہیں آئی۔ یہاں تک کہ انہوں نے خاندان شروع کرنے کا منصوبہ بھی بنایا لیکن ان کے اختلافات بہت بڑھ گئے تھے اور صلح نہیں کرسکے۔ یہ وندنا ہی تھی جس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں