ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

8 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زر کا حجم 24 ارب ڈالر رہا



کراچی:

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان کی ترسیلاتِ زر کا حجم 24 ارب ڈالر رہا۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق  رواں مالی سال جولائی تافروری کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنان نے 24 ارب ڈالر وطن بھیجے جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32.5 فیصد زائد ہے۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ  مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 18.1 ارب  ڈالر رہا تھا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق  فروری 2025ء کے دوران  کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر  کی آمد درج کی گئی، نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 38.6 فیصد اور ماہ بہ ماہ بنیادوں پر 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری 2025ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (744.4 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (652.2 ملین ڈالر)، برطانیہ (501.8 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (309.4 ملین ڈالر)  سے موصول ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں