ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افطار پروگرام میں بدسلوکی پر اداکار تھلاپتی وجے کے خلاف شکایت درج

تامل فلموں کے معروف اداکار اور سیاست دان تھلاپتی وجے کے خلاف حال ہی میں ایک افطار دعوت کے دوران مبینہ بدسلوکی پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھلاپتی وجے کی سیاسی جماعت ‘تامیلاگا ویٹری کازگام’ کی جانب سے منعقدہ اس افطار تقریب میں مسلمانوں کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

تامل ناڈو سنت جماعت نے چنئی پولیس کمشنر کو جمع کرائی گئی شکایت میں دعویٰ کیا ہے کہ اس افطار میں شرابیوں اور بدمعاشوں نے شرکت کی جن کا روزے یا افطار سے کوئی تعلق نہیں تھا جس سے مسلمانوں کی توہین ہوئی ہے۔

مزید برآں، شکایت میں کہا گیا ہے کہ  افطار کا اہتمام بھی مناسب طریقے سے نہیں کیا گیا، غیر ملکی گارڈز لوگوں کے ساتھ جانوروں کی طرح سلوک کر رہے تھے جس پر افسوس ہوا ہے۔

یاد رہے کہ تھلاپتی وجے نے حال ہی میں سیاست میں قدم رکھتے ہوئے فلم انڈسٹری کو خیر باد کہا ہے اور اپنی سیاسی جماعت ‘تامیلاگا ویٹری کازگام’ تشکیل دی ہے۔ اس افطار دعوت کا اہتمام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں