ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہولی نہیں منائی تو عید کیوں منائی؛ مسلمان سے شادی کرنے والی سوارا بھاسکر کو دھمکیاں

بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شوہر فہد احمد اور بیٹی رابعہ کے ساتھ عید کی خوشگوار تصاویر شیئر کیں جس سے ہندو انتہاپسند جل بھن کر رہ گئے۔

سوارا بھاسکر نے مسلم سیاست دان کے بیٹے فہد احمد نے 16 فروری 2023 کو شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

اداکارہ نے ایک خوبصورت کیپشن کے ساتھ عید کے موقع پر اپنی فیملی کے ساتھ کچھ دلکش تصاویر شیئر کیں۔

جسے جہاں سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں انتہاپسندوں نے روایتی نفرت آمیز کمنٹس کیے۔

ہندو انتہاپسندوں جن میں زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکز شامل تھے۔ سوارا بھاسکر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہندوتوا کے جنونیوں نے سوارا بھاسکر کو مسلمان سے شادی کرنے کے بعد اپنا مذہب بھول جانے کا طعنہ بھی دیا۔

ہندو صارفین نے لکھا کہ جب ہولی آئی تھی تو شوہر فہد احمد نے رنگ لگا کر ہولی نہیں منائی تھی تو آپ کو کیا ضرورت تھی عید منانے کی۔

ہندوتوا کے جنونیوں نے اداکارہ کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

یاد رہے کہ چند دو ہفتے قبل ہی سوارا بھاسکر نے ہولی کی تصاویر شیئر کی تھیں جن میں وہ ہولی کے رنگ لگائے ہوئے تھیں۔

تاہم انتہاپسندوں نے کمنٹس کیے کہ مسلم شوہر فہد احمد نے رنگ کیوں نہیں لگایا؟ کیا وہ ہولی نہیں منا رہے ہیں۔

جس پر سوارا بھاسکر نے انتہاپسندوں کو کرارا جواب بھی دیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں