ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان بالی ووڈ میں اقرباپروری پر بول پڑے

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انڈسٹری میں اقرباپروری پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ خود کو کیسے منواتے ہیں یہ اہم ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں منعقدہ ویوز سمٹ 2025 میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں ان سائیڈر اور آؤٹ سائیڈر (اقربا پروری) کی روایتی بحث کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کسی کا پس منظر نہیں بلکہ اس کی محنت اور کام اہم ہوتا ہے۔

ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کرن جوہر کی میزبانی میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ انہوں نے کبھی خود کو بالی ووڈ میں آؤٹ سائیڈر نہیں سمجھا۔

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلمی دنیا کو اپنا گھر سمجھا اور انڈسٹری نے بھی انہیں کھلے دل سے قبول کیا۔ کنگ خان کا کہنا تھا کہ "جب میں ممبئی آیا، تو ایک دن میں نے اپنا خاندان کھویا اور اگلے دن ایک نیا خاندان پایا۔ مجھے لگا یہ دنیا میری ہے۔”

شاہ رخ خان نے اس خیال کی مخالفت کی کہ کامیابی صرف بے پناہ بھوک یا شدید خواہش سے حاصل ہوتی ہے۔ ان کے مطابق اصل چیلنج یہ ہوتا ہے کہ آپ خود کو اس قابل سمجھیں کہ آپ اس جگہ کے حقدار ہیں۔

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

انہوں نے نوجوان فنکاروں کو مشورہ دیا کہ ماضی یا پس منظر پر نہیں بلکہ اپنی شناخت بنانے پر توجہ دیں۔ پٹھان اسٹار نے کہا کہ "دنیا تب تک آپ کو نہیں پہچانے گی جب تک آپ یہ نہ دکھائیں کہ آپ کیوں اہم ہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں